ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:معصوموں کو دھوکہ دینے والے نقلی جیوتشیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ : پولس کمشنر

منگلورو:معصوموں کو دھوکہ دینے والے نقلی جیوتشیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ : پولس کمشنر

Fri, 24 Nov 2017 21:08:50    S.O. News Service

منگلورو:24/ نومبر (ایس اؤنیوز)پولس کمشنرٹی آر سریش نے انتباہ دیا ہے کہ اشتہارات کے ذریعے معصوم عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے نقلی جیوتشیوں کے خلاف سوموٹو کیس در ج کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

حالیہ دنوں میں ازدواجی زندگی کے مسائل ، جادو ، سحر انگیزی ،بھوت پریت جیسے گھریلو مسائل کاحل پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بورڈ لگا کر یا اخبارات میں اشتہارات شائع کرواکر عوام کو لوٹنے والے جیوتشیوں میں اضافہ ہورہاہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا پولس کمشنر دفتر میں منعقدہ فون ان پروگرام میں عوام کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے کمشنر نے تیقن دیا۔

ایک صاحب نے کمشنر سے شکایت کی کہ شہر کے بھلال علاقہ میں آٹورکشانو پارکنگ پر کھڑے رہتے ہیں، پارکنگ کی جگہ مقامی عمارت والوں نے ہڑپ لیا ہے ، جس سے عوام کو تکلیف ہونے کی بات کہی تو کمشنر نے ٹرافک شعبہ کے اے سی پی منجوناتھ شٹی کو ہدایات دیں کہ جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد تصویروں کےساتھ مہا نگرپالیکا کو رپورٹ دیں۔

کرائم اور ٹرافک شعبہ کے ڈی سی پی اوما پرشانت نے بتایا کہ شہر میں ٹرافک نظام کو درست کرنے کے لئے 2کروڑر وپئے منظور ہوئے ہیں۔ جس میں 50لاکھ روپیوں کے لئے ٹینڈر بلایا گیا ہے۔ اس ماہ کے آخر تک سی سی کیمرہ ، ریفلکٹر، جنکشن ترقی ، کونس کی نصب کاکام شروع ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ عوام نے پوسٹ آفس میں 10روپئے کہ سکہ کو لینے سے انکار کئے جانے، جپوم مارکیٹ، ننتو ر بیکرن کٹے ، پارکنگ ، رہائشی علاقوں کی پولس گشت سمیت کئی ایک مسائل اور شکایتوں کو پیش کیا تو کمشنر نے ان سبھی کا اطمینان بخش حل نکالنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے عوامی تعاون کی اپیل کی۔


Share: